ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / وزیر اعظم نے گؤرکشکوں اورگائے کی توہین کی:وی ایچ پی

وزیر اعظم نے گؤرکشکوں اورگائے کی توہین کی:وی ایچ پی

Sat, 13 Aug 2016 19:54:50    S.O. News Service

پروین توگڑیانے مودی کو بنایانشانہ،کہا، ہندؤں کانسلی پروفائل تیارکرنے کی کوشش
گؤرکشکوں کوغیرسماجی عناصرثابت کرنے کامطالبہ

نئی دہلی،13اگست؍ (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) وشو ہندو پریشد(وی ایچ پی) نے آج گؤرکشکوں کے خلاف وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان پر سخت اعتراض ظاہرکیااورکہاکہ انہوں نے انہیں’’سماج دشمن‘‘بتا کر ان کی توہین کی ہے اور مطالبہ کیا کہ حکومت ان سے بات چیت کرے۔وی ایچ پی کے بین الاقوامی ایگزیکٹو صدر پروین توگڑیا نے کہا کہ ریاستوں کو گؤرکشکو ں پرڈاٹاکے تیار کرنے کی مودی کی ہدایت ہندوؤں کا نسلی پروفائل تیار کرنے جیسا ہے کیونکہ وہ ایسے لوگ ہیں جو گایوں کی حفاظت کیلئے اپنی جان دے دیتے ہیں۔وزیر اعظم کے بیان پر’’عدمِ اطمینان اور تکلیف‘‘ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے سوال کیا کہ کیوں ملک کے سربراہ نے گوکشی کرنے والوں کو کلین چٹ دے دی اور گؤرکشکوں کو ہراساں کیا جو ان کے پرجوش حامی رہے اور جنہوں نے انہیں منتخب ہونے میں مدد کی۔انہوں نے کہا کہ گایوں کو بچانے میں ہندوؤں کی کوششوں کی تعریف کرنے اور ان پرایماندارانہ بات چیت کرنے کے بجائے مودی نے ایسے 80فیصد لوگوں کو سماج دشمن قرار دیا۔توگڑیا نے نامہ نگاروں سے کہاکہ یہ نہ صرف گؤماتا بلکہ ہندوؤں اور ان تمام لوگوں کی توہین ہے جو گایوں کی حفاظت کیلئے اپنی جان لگا دیتے ہیں۔گؤرکشکوں، جن میں سے کچھ نے مودی کی آبائی ریاست گجرات میں دلتوں کے ساتھ مارپیٹ کی تھی، کی سخت مذمت کرتے ہوئے مودی نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ وہ ایسے سماج دشمن عناصر سے ناراض ہیں جو رات کو جرم کرتے ہیں اور دن میں گؤرکشک ہونے کی نوٹنکی کرتے ہیں۔توگڑیا نے مودی سے اپنے اس بیان کو ثابت کرنے کو کہا کہ 80فیصد گؤرکشک غیرسماجی سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں۔


Share: